اشاعت کے باوقار 30 سال

ججز سوائے انصاف کے باقی تمام کام کر رہے ہیں

ججز سوائے انصاف کے باقی تمام کام کر رہے ہیں

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے ججز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ججز تمام دیگر کام کر رہے ہیں سوائے انصاف کے اتوار کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ ججوں کی توجہ سیاسی معاملات پر زیادہ ہے جس کی وجہ سے ملک میں انصاف کا نظام متاثر ہو رہا ہے جب کہ ججز سوائے انصاف کے باقی تمام کام کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں لاء ریفارمز کمیشن قائم ہے اور چاروں صوبوں کے چیف جسٹس لاء ریفارمز کمیشن کے رکن ہیں قانون کے مطابق کمیشن نے سال میں 4 بار اجلاس کرنا ہوتا ہے مگر 2015 سے لاء ریفارمز کمیشن کا کوئی اجلاس ہی نہیں ہوا۔

loading...