اشاعت کے باوقار 30 سال

فلم پنجاب نہیں جاؤں گی نے ریکارڈ قائم کر دیا

فلم پنجاب نہیں جاؤں گی نے ریکارڈ قائم کر دیا

کراچی: 2017 کی رومانوی کامیڈی فلم پنجاب نہیں جاؤں گی کو نہ صرف تجزیہ کاروں اور شائقین کے اچھے ریویوز ملے تھے، بلکہ فلم نے باکس آفس پر شاندار بزنس بھی کیا، جبکہ اب فلم نے ایک نیا ریکارڈ بھی بنا لیا ہے۔ ندیم بیگ کی ہدایات میں بننے والی فلم پنجاب نہیں جاؤں گی دنیا بھر میں 50 کروڑ روپے کمانے والی پہلی پاکستانی فلم بن چکی ہے۔ احمد علی بٹ نے فلم پنجاب نہیں جاؤں گی اور جوانی پھر نہیں آنی کے پوسٹرز شیئر کرنے کے ساتھ اپنی پوسٹ میں لکھا کہ پنجاب نہیں جاں گی نے پچھلے تمام ریکارڈز توڑنے کے ساتھ دنیا بھر میں 50 کروڑ روپے کمانے والی پہلی پاکستانی فلم بننے کا ریکارڈ بنا لیا، اور اب تک یہ سینما گھروں میں کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے۔فلم پنجاب نہیں جاؤں گی میں ہمایوں سعید، مہوش حیات اور عروہ حسین نے مرکزی کردار ادا کیے، جبکہ احمد علی بٹ اور صبا حمید اہم کرداروں میں جلوہ گر ہوئے۔ دوسری جانب 2015 کی فلم جوانی پھر نہیں آنی میں بھی ہمایوں سعید، مہوش حیات کے ساتھ واسع چوہدری، احمد علی بٹ، حمزہ علی عباسی، ثروت گیلانی اور سوہائے علی آبڑو مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہوئے۔ خیال رہے کہ اس فلم سے قبل ندیم بیگ کی ہدایات میں بننے والی 2015 کی فلم جوانی پھر نہیں آنی باکس آفس پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پاکستانی فلم تھی۔

loading...