اشاعت کے باوقار 30 سال

نیو کیلیفورنیا کے نام سے علیحدہ ریاست کے قیام کا اعلان

نیو کیلیفورنیا کے نام سے علیحدہ ریاست کے قیام کا اعلان

کیلیفورنیا : امریکی ریاست کیلیفورنیا میں بعض علیحدگی پسندوں نے ’’نیو کیلیفورنیا‘‘ کے نام سے ایک علیحدہ ریاست قائم کرنے کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست ہائے متحدہ امریکا کی اب تک 50 ریاستیں موجود ہیں جس کے آئین کی دفعہ 4 کے تحت الگ ریاست کا اعلان کرتے ہوئے اس تحریک کے بانی پال پریسٹن نے پریس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ہم اپنے مطالبات کی سنوائی کے لیے جلسے کروانے کا سوچ رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم امریکا سے نہیں بلکہ کیلیفورنیا سے الگ ہونا چاہتے ہیں کیونکہ ہمارا ماننا ہے کہ ریاست کیلیفورنیا کے قوانین اور ٹیکس نظام غیر منصفانہ ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سارے عمل میں قانونی لحاظ سے 10 تا 18 ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے جس کے نتیجے میں صرف امریکی سینیٹ کو یہ اختیار حاصل ہو گا کہ وہ کسی نئی ریاست کے قیام کی منظوری دے۔

loading...