اشاعت کے باوقار 30 سال

دنیا کی بلند ترین عمارت تعمیر کرنے کا ٹھیکا دے دیا گیا

دنیا کی بلند ترین عمارت تعمیر کرنے کا ٹھیکا دے دیا گیا

ریاض: سعودی عرب میں دنیا کی سب سے بلند عمارت تعمیر کرنے کا باقاعدہ طور پر ٹھیکا دے دیا گیا غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برج خلیفہ سے بھی اونچی دنیا کی سب سے بلند ترین عمارت کو تعمیر کرنے کا باقاعدہ طور پر معاہدہ طے پا گیا ہے۔ عمارت کی ڈویلپر جدہ اکنامک کمپنی نے عمارت کے انفرا اسٹرکچر کی تعمیر کا ٹھیکہ مقامی تعمیراتی کمپنی الفوزان جنرل کنٹریکٹنگ کو دیا ہے یہ تعمیراتی کمپنی 12 ماہ میں صرف انفرا اسٹرکچر تعمیر کرے گی بقیہ کام علیحدہ ہیں۔ بعد ازاں عمارت کی فنشنگ اور تکمیل 2020ء تک ہو گی مجموعی طور پر عمارت کی تعمیر پر ایک ارب 20 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی، یہ عمارت ایک ہزار میٹر (3 ہزار 281 فٹ ) بلند ہو گی جب کہ برج خلیفہ 828 میٹر بلند ہے۔ اس عمارت کو 2013ء میں مکمل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم مختلف رکاوٹوں کے سبب اس کی تکمیل میں تاخیر ہوتی جا رہی ہے۔

loading...