اشاعت کے باوقار 30 سال

سعودی جیل میں شادی کی تقریب کا انعقاد

سعودی جیل میں شادی کی تقریب کا انعقاد

ریاض: سعودی ریاستی سلامتی کے ادارے نے مشرقی ریجن کی جیل میں قطیف کے ایک قیدی کی شادی کی تقریب منعقد کی۔ سعودی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو سلامتی اداروں کی جانب سے سعودی عرب کے مشرقی ریجن کی جیل میں قطیف کے ایک قیدی کی شادی کی تقریب منعقد کی گئی ، جس میں دولہا کو 10 ہزار ریال کا تحفہ بھی دیا گیا۔ دولہا دلہن کے رشتے دار، قطیف کے عمائدین ، صحافی اور متعدد سماجی اداروں کے رضاکار شادی کی تقریب میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر ایک فلم بھی دکھائی گئی۔ عوامی گیت گائے گئے۔

loading...