اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

سیارہ پلوٹو کی دریافت

تھیریسا مے نے بریگزٹ پر دوسرا ریفرنڈم مسترد کر دیا

تھیریسا مے نے بریگزٹ پر دوسرا ریفرنڈم مسترد کر دیا

لندن: برطانوی وزیر اعظم تھیریسا مے نے بریگزٹ کے معاملے پر دوسرے ریفرنڈم کا امکان مسترد کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اب دوبارہ ووٹ نہیں ہو گا، اس لیے کہ اب یہ ایشو ہے ہی نہیں اور اب بریگزٹ ہی ہو گا۔ تھیریسا مے نے مزید کہا کہ اگر آج ووٹنگ ہوئی تو وہی کروں گی، جو پہلے کیا تھا یعنی بیٹھوں گی اور ایشوز کا بغور جائزہ لوں گی۔ادھر برطانوی اخبار کے مطابق دوبارہ ریفرنڈم ہوا، تو برطانوی وزیراعظم یورپی یونین ہی میں رہنے کو ترجیح دیں گی۔یاد رہے کہ تھیریسامے نے جون 2016کے ریفرنڈم میں یورپی یونین میں رہنے کے حق میں ووٹ دیا تھا جب کہ ریفرنڈم میں برطانوی عوام کی اکثریت نے یورپی یونین سے نکلنے کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

loading...