اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

سیارہ پلوٹو کی دریافت

طالبان کی طاقت میں مزید اضافہ ہو گیا

طالبان کی طاقت میں مزید اضافہ ہو گیا

واشنگٹن: افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ طالبان کی طاقت میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے، امریکی تعاون کے بغیر ملک، حکومت اور افغان فوج 6 ماہ بھی نہیں چل سکتیں۔ امریکی ٹی وی کو دئے جانے والے انٹرویو میں کیا، افغان صدر نے اعتراف کیا کہ ہم امریکا پر مکمل انحصار کرتے ہیں اگر امریکی تعاون نہ ہو تو افغانستان کا وجود 6 ماہ رہنا بھی مشکل ہے۔اْن کا کہنا تھا کہ ’امریکی تعاون کے بغیر افغان فوج اور حکومت کا چلنا بھی ناگزیر ہے کیونکہ عالمی دہشت گرد تنظیموں کے سیکٹروں جنگجو تاحال افغانستان میں موجود ہیں جنہیں موقع کی تلاش ہے‘۔ ایک سوال کے جواب میں افغان صدر کا کہنا تھا کہ ’افغانستان سے ملحقہ پہاڑی علاقوں پر تاحال طالبان قابض ہیں اور حکومت کے پاس انہیں بے دخل کرنے کی بالکل بھی صلاحیت نہیں جب کہ شدت پسندوں کی طاقت میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے‘۔ اشرف غنی کا کہنا تھا کہ طالبان نے عوام کو خوف زدہ کر رکھا ہے اس لیے وہ حکومت یا جمہوریت پر اعتماد نہیں کرتے، مسلح دہشت گرد معصوم افغانیوں کو قتل کرنے کی دھمکیاں بھی دیتے ہیں۔

loading...