اشاعت کے باوقار 30 سال

روس کی چین کو میزائل نظام کی فراہمی

روس کی چین کو میزائل نظام کی فراہمی

ماسکو: روس نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل نظام کی فراہمی چین کو شروع کر دی ہے۔ روسی خبررساں ادارے کے مطابق جمعہ کو روس کے ملٹری انڈسٹریل کمپلیکس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ دونوں ممالک کے مابین 2014ء میں طے پانے والے ایک معاہدے کے تحت روس نے چین کو ایس 400 میزائل کی فراہمی شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ زمین سے فضا میں مار کرنے والے اس میزائل نظام کی فراہمی دونوں ممالک کے درمیان 2014ء میں طے پانے والے ایک معاہدے کے تحت کی جا رہی ہے۔

loading...