اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

سیارہ پلوٹو کی دریافت

فضا علی کی عمران خان سے ملاقات کی خواہش پوری

فضا علی کی عمران خان سے ملاقات کی خواہش پوری

لاہور: زیادہ تر فلمی ستارے اپنی ہی فیلڈ کے سینیئر اداکاروں کے مداح ہوتے ہیں، تاہم سیاستدانوں کا شمار ایسے افراد میں ہوتا ہے، جن کے مداح نہ صرف عوام بلکہ فلمی ستارے بھی ہوتے ہیں۔ دیگر سیاستدانوں کی طرح پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بھی نہ صرف عوام بلکہ کئی اداکار بھی مداح ہیں۔ اداکارہ، ماڈل و ٹی وی میزبان فضا علی نے اپنے انسٹاگرام اور فیس بک اکاؤنٹ پر عمران خان سے ملاقات کی تصاویر شیئر کیں، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئیں۔ اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں انہیں عمران خان اور اپنی بیٹی کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اداکارہ نے تصاویر کو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے عمران خان کو سابق کرکٹر، ہیرو، عظیم انسان اور لیڈر قرار دیا۔ اگرچہ اداکارہ نے عمران خان کے ساتھ کھینچی گئی تصاویر کی زیادہ تفصیلات نہیں بتائیں، تاہم سوشل میڈیا اور مختلف پاکستانی ویب سائٹس کے مطابق یہ ملاقات اداکارہ کی خواہش پر ہوئی۔ ذرائع کے مطابق فضا علی نے عمران خان سے یہ ملاقات اپنی کم سن بچی فرال کی خواہش پر کی، کیوں کہ وہ ماضی کے بہترین کرکٹر سے ملنا چاہتی تھیں۔ ذرائع کے مطابق یہ ملاقات لاہور میں ہوئی، اور اس ملاقات کا اہتمام کرنے میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں نے کردار ادا کیا۔

loading...