اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

سیارہ پلوٹو کی دریافت

صبا قمر کا بالی ووڈ میں اعزاز

صبا قمر کا بالی ووڈ میں اعزاز

لاہور: پاکستانی اداکارہ صبا قمر جو گزشتہ چند دنوں سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں، ان کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ انہیں بولی وڈ فلم فیئر ایوارڈ میں بہترین اداکارہ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ صبا قمر کو بہترین اداکارہ کے لیے ان کی پہلی بولی وڈ فلم ’ہندی میڈیم‘ میں شاندار اداکاری دکھانے پر نامزد کیا گیا۔ یوں انہوں نے ہم وطن اداکارہ ماہرہ خان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بولی وڈ میں نیا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔ ایوارڈ کے لیے پاکستانی اداکارہ کا مقابلہ بولی وڈ کی سینیئر و نئی ادکاراؤں سے ہو گا۔ صبا قمر کا جن اداکاراؤں سے مقابلہ ہو گا، ان میں سری دیوی، ودیا بالن، عالیہ بھٹ، بھومی پڈنیکر اور زائرہ وسیم شامل ہیں۔ فلم فیئر ایوارڈ کی جانب سے جاری نامزدگیوں کی فہرست کے مطابق جہاں صبا قمبر کو فلم ’ہندی میڈیم‘ میں اداکاری دکھانے پر بہترین اداکارہ کے لیے نامزد کیا گیا ہے، وہیں عرفان خان کو بھی اسی فلم میں اداکاری دکھانے پر بہترین اداکار کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ بہترین اداکار کے لیے نامزد ہونے والے دیگر اداکاروں میں ’ٹوائلٹ ایک پریم کھتا‘ کے اکشے کمار، ’قابل‘ کے ہریتھک روشن، ’رئیس‘ کے شاہ رخ خان اور ’بدری ناتھ کی دلہنیا‘ کے ورون دھون شامل ہیں۔

loading...