اشاعت کے باوقار 30 سال

افغانستان میں امریکی و نیٹو افواج پوری طرح ناکام ہو چکی ہیں

افغانستان میں امریکی و نیٹو افواج پوری طرح ناکام ہو چکی ہیں

واشنگٹن: امریکی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں کابل کو پہلے سے زیادہ غیر محفوظ قرار دیتے ہوئے اسے 16 سال سے یہاں موجود امریکہ اور نیٹو افواج کی ناکامی قرار دیا ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کو امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی جنرل جان نکلسن نے کابل کی صورت حال کو سنگین قرار دے دیا ،امریکی ٹی وی سی بی ایس نے کابل سے اپنی خصوصی رپورٹ میں کہا کہ افغان دارالحکومت میں غیر ملکی شخصیات کو ایئر پورٹ تک لانے لے جانے کے لئے بھی فضائی راستہ اختیار کیا جاتا ہے اہم عمارات کے گرد دو دو تین تین دیواریں کھڑی کردی گئی ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے شہر کتنا غیر محفوظ ہو چکا ہے، رپورٹ میں افغانستان میں امریکہ کی ناکامیوں کو بے نقاب کیا گیا ہے اور سوال اٹھایا ہے کہ 16 سال میں کابل جیسے شہر کو بھی محفوظ نہیں بنایا جا سکا تو امریکہ کو دیکھنا ہو گا کہ وہ اس جنگ میں کہاں کھڑا ہے۔ رپورٹ میں جب صحافی نے یہ سوال افغان صدر اشرف غنی کے سامنے رکھا تو انہوں نے یہ مؤقف دیا کہ افغانستان میں اکیس عالمی دہشت گرد گروپ موجود ہیں جن کی جنگ اب فوج کی بجائے عوام کے ساتھ شروع ہو چکی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغان دفاعی بجٹ کا 90 فی صد امریکا ادا کر رہا ہے اس کے باجود حالات تشویش ناک ہیں اور گزشتہ سال کے محض 4 ماہ کے دوران 2500 ہلاکتیں اور 4 ہزار افغان فوجی زخمی ہوئے۔

loading...