اشاعت کے باوقار 30 سال

مہوش حیات کا چینی روپ، پہنچانا مشکل

مہوش حیات کا چینی روپ، پہنچانا مشکل

لاہور: پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے اشتہار کی شوٹنگ کے لئے چینی روپ اختیار کر لیا ، سوشل میڈیا پر ملے جلے تبصرے ۔ تفصیلا ت کے مطابق حال ہی میں انتہائی معروف اداکارہ مہوش حیات نے اپنی ایک ایسی ویڈیو انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی کہ دیکھنے والے پہلے تو ماننے کو ہی تیار نہ تھے لیکن جب حیرت ذرا کم ہوئی تو پھر کچھ نے داد دی لیکن کچھ معمول کے مطابق تنقید کرنے میں لگ گئے اور اپنے دل کی خوب بھڑاس نکالی۔ اس ویڈیو میں نظر آنے والی چینیوں جیسی اداکارہ کوئی اور نہیں بلکہ معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات ہیں جنہوں نے ایک اشتہار کی شوٹنگ کے لئے یہ روپ اپنایا اور کوئی بھی انہیں پہچان نہیں سکا۔انہوں نے یہ روپ برجر پینٹس کے لئے ایک اشتہار کی شوٹنگ کے لئے اپنایا اور ویڈیو بنا کر انسٹاگرام پر اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا تخلیق حدوں کو وسعت دینے اور تجربات کا نام ہے۔ میں نے اب تک جتنے بھی بہترین اشتہارات میں شوٹنگ کی، یہ ان میں سے ایک ہونا چاہئے جو حال ہی میں برجر پینٹس کے لئے شوٹ کیا۔ ایک صارف نے لکھا فرام چاندنی چوک تک چائنہ ایک صارف نے سی پیک کا ذکر کرتے ہوئے لکھا سی پیک کے فوائد اب سب کے سامنے ہیں ایک شخص نے چینیوں کی جانب سے کتے کا گوشت کھانے کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا آج رات یہ کتے کا گوشت بھی کھائے گی؟ ایک اور صارف نے لکھا بے وقوفی اپنے عروج پر ایک صارف نے تو انہیں کارٹون قرار دے دیا ایک اور شخص نے اخلاقیات کی تمام حدیں پار کر دیں اور لکھا مہوش واحیات۔

loading...