اشاعت کے باوقار 30 سال

غیر ملکی ہاکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جاری

غیر ملکی ہاکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جاری

کراچی : پاکستان بمقابلہ ورلڈ الیون ہاکی میچ اور ہال آف فیم ایونٹ میں شرکت کے لئے غیر کھلاڑیوں کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی پہنچنے والوں میں ہاکی ہال آف فیم میں شامل اسپین کے سابق اولمپئن یوان اسکارے اور آسٹریلین امپائر ڈان پرائیر کے علاوہ آسٹریلین کھلاڑی گرانٹ شوبرٹ اور نیوزی لینڈ کے فل بورس شامل تھے۔ کراچی ایرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں اسکارے کا کہنا تھا کہ کوئی ٹیم ہمیشہ نمبر ون نہیں رہتی، پاکستان کو اپنا کھویا ہوا وقار بحال کرنے کے لئے کافی محنت کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہاکی کا ٹیلنٹ بہت ہے، اس کو گروم کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ ٹورنامنٹس میں شرکت ضروری ہے۔ ہاکی کے تمام بڑے ایونٹس میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے آسٹریلوی کھلاڑی گرانٹ شوبرٹ نے کہا کہ ورلڈ الیون کا میچ یہاں ہاکی کی بحالی کی جانب پہلا قدم ہو گا۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے تین مرتبہ کے اولمپئن گول کیپر کائیل پونٹی فیکس بھی کراچی پہنچے تھے۔

loading...