اشاعت کے باوقار 30 سال

گورنر بلوچستان کو تبدیل کرنے کی حمایت نہیں کریں گے

گورنر بلوچستان کو تبدیل کرنے کی حمایت نہیں کریں گے

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و ٹرانسپورٹ میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا ہے کہ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کو تبدیل کیا گیا تو وہ اس عمل کی حمایت نہیں کریں گے کیونکہ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کی اس صوبے کے لئے گراں قدر خدمات ہیں اور انہوں نے بلا تعصب صوبے کے تمام علاقوں کو ترقی دینے کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و ٹرانسپورٹ میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے جب سے عہدہ سنبھالا ہے انہوں نے صوبے کے تمام علاقوں کو ایک ہی نظر سے دیکھا ہے اور وہاں پر ترقیاتی کاموں کو ترجیح دی ہے خاران جیسے پسماندہ علاقے میں واٹر سپلائی اسکیم، سولر سسٹم سمیت دیگر ترقیاتی کام ان کی مرہون منت ہیں اسی طرح انہوں نے صوبے کے دیگر علاقوں میں بھی ترقیاتی اقدامات اٹھائے جو ان کی مثبت سوچ کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سننے میں آرہا ہے کہ شاید گورنر بلوچستان کو تبدیل کیا جائے تو ہم ایسے کسی بھی عمل کی حمایت نہیں کریں گے ۔

loading...