اشاعت کے باوقار 30 سال

جرمنی: سکول بس کو حادثہ، 43 بچوں سمیت 50 افراد زخمی

جرمنی: سکول بس کو حادثہ، 43 بچوں سمیت 50 افراد زخمی

برلن: جرمنی میں بچوں سے بھری اسکول بس گاڑیوں سے ٹکرانے کے بعد عمارت کی دیوار میں جا گھسی، حادثے کے نتیجے میں 43 بچوں سمیت 50 کے قریب افراد زخمی ہو گئے۔ جرمن میڈیا کے مطابق حادثہ ملک کے جنوب مغربی علاقے ایبربیچ میں صبح سویرے پیش آیا جہاں بچوں کو اسکول لے جاتے ہوئے بس بے قابو ہو کر ایک ریسٹورنٹ سے ٹکرا گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں جب کہ حادثے کے نتیجے میں 48 افراد زخمی ہوئے جن میں 43 بچے شامل ہیں جو معمول کے مطابق بس میں اسکول جا رہے تھے۔ زخمیوں میں 10 افراد کو شدید چوٹیں آئیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئیں جب کہ 10 ایمبولینسوں اور 3 ہیلی کاپٹرز کی مدد سے زخمیوں کو مقامی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی بس ڈرائیور حادثے کے حوالے سے فی الحال بیان دینے کے قابل نہیں اس لیے حادثے کی فوری وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔

loading...