اشاعت کے باوقار 30 سال

آرمی چیف کا سری لنکا کا دورہ

آرمی چیف کا سری لنکا کا دورہ

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف بلا رنگ و نسل کاروائیاں کیں اور اب بچے کھچے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن رد الفساد پوری کامیابی سے جاری ہے۔ وہ منگل کو سری لنکن فوجی قیادت سے گفتگو کر رہے تھے دو روزہ دورے پر کولمبو پہنچنے پر انہوں نے سری لنکن عسکری قیادت سے ملاقات کی ترجمان پاک فوج کے مطابق۔ سری لنکا پہنچنے پر آرمی چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔۔ آرمی چیف کی سری لنکن عسکری قیادت سے ملاقاتیں ہوئیں جس میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں۔ آرمی چیف نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج سری لنکا کا دورہ بھی کیا جس میں انھوں نے افسران سے بھی ملاقاتیں کیں۔ آرمی چیف نے ملاقات کے دوران پاکستان کی کامیابیوں، بلخصوص آپریشن ردالفساد پر روشنی ڈالتے ہوئے یہ موقف اپنایا کہ پاکستان نے دہشتگردوں کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں کر کے امن قائم کر دیا ہے اور پاکستان اب آپریشن ردالفساد کے ذریعے بچے کچے دہشتگردوں کا بھی صفایا کر رہا ہے۔ سری لنکن عسکری قیادت نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوسششوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ پاکستان خطے میں امن کی کوششوں کو اسی طرح کامیابی سے جاری رکھے گا۔ آرمی چیف کو دو روزہ دورے کی دعوت سری لنکن ہم منصب نے دی تھی جس کو انھوں نے قبول کرتے ہوئے سری لنکا کا دورہ کیا۔

loading...