اشاعت کے باوقار 30 سال

آسٹریلین اوپن: وینس ولیمز کو اپ سیٹ شکست

آسٹریلین اوپن: وینس ولیمز کو اپ سیٹ شکست

ملیبرن: میلبرن میں سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کا میلہ سج گیا۔ افتتاحی روز امریکا کی عالمی نمبر پانچ وینس ولیمز کو اپ سیٹ شکست ہو گئی۔ ٹاپ سیڈ رافیل نڈال نے فاتحانہ آغاز کر دیا۔ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز بڑا اپ سیٹ دیکھنے میں آیا۔ امریکا کی وینس ولیمز کا میگا ایونٹ میں سفر ختم ہو گیا، انہیں سوئٹزرلینڈ کی ورلڈ نمبر 78 بلینڈا بینسیک نے آٹ کلاس کیا۔ نوجوان سوئس کھلاڑی نے عالمی نمبر پانچ کو چھ تین اور سات پانچ سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ مردوں کے مقابلوں میں ٹاپ سیڈ رافیل نڈال نے ڈومنیکا کے کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور دوسرے رانڈ میں جگہ بنا لی۔

loading...