اشاعت کے باوقار 30 سال

بیلجیم، ہوٹل میں خوفناک دھماکہ

بیلجیم، ہوٹل میں خوفناک دھماکہ

رسلز: بیلجیم کے وسطی علاقے میں مقیم شہر انٹورپ میں دھماکے سے 12 افراد زخمی ہو گئے۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق بیلجیم کے شہر انٹورپ میں منگل کو الصبح اچانک زور دار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق ہو گئے، دھماکے سے ایک عمارت بھی منہدم ہو گئی، جبکہ ساتھ کئی عمارتوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے۔ پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ دھماکا انٹورپ شہر میں واقع ایک ریسٹورنٹ میں ہوا، دھماکا دہشتگردی کا واقعہ نہیں ہے، دھماکے کے باعث جو عمارت گری اس کے ملبے تلے کئی افراد دب گئے لیکن تا حال دھماکے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں ہیں، مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کی جانب سے کہا گیا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور ایمرجنسی حکام کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور بروقت امدادی کارروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کے لیے اسپتال پہنچانا شروع کر دیا۔

loading...