اشاعت کے باوقار 30 سال

معروف کامیڈین امان اللہ کی حالت میں بہتری

معروف کامیڈین امان اللہ کی حالت میں بہتری

لاہور: ملک کے نامور کامیڈین امان اللہ کی طبیعت میں بہتری آنے لگی۔ امان اللہ کو چند روز قبل طبیعت خراب ہونے کے باعث لاہور کے مقامی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا تھا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ گزشتہ روز صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق بھی ان کی عیادت کے لئے ہسپتال گئے اور ان کی خیریت دریافت کی۔ امان اللہ خان کا شمار ملک کے صف اول کے مزاحیہ اداکاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے فلموں میں بھی کام کیا لیکن انہیں اصل شہرت سٹیج ڈراموں سے حاصل ہوئی۔ ملک بھر سے اداکاروں نے امان اللہ خان کی علالت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صحتیابی اور درازی عمر کی دعا کی ہے۔

loading...