اشاعت کے باوقار 30 سال

پاکستان 4 ملکی ہاکی ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا

پاکستان 4 ملکی ہاکی ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا

لاہور: ورلڈ الیون کے کامیاب دورے کے بعد پاکستان 4 ملکی ہاکی ٹورنامنٹ کی بھی میزبانی کرے گا۔ پاکستان ہاکی کے ویران میدان آباد کرنے کے لئے ایشین ہاکی فیڈریشن میدان میں آ گئی ہے اور اس نے پی ایچ ایف اے ساتھ مل کر آئندہ ماہ 4 ملکی ٹورنامنٹ پاکستان میں کروانے کا پروگرام بنایا ہے۔ ایونٹ کے مقابلے کراچی اور لاہور میں رکھے گئے ہیں جو 12 فروری سے شروع ہوکر 20 فروری تک جاری رہیں گے جس میں پاکستان، کوریا، جاپان اور عمان کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔

loading...