اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

سیارہ پلوٹو کی دریافت

چین کا ایران کی حمایت کا اعلان

چین کا ایران کی حمایت کا اعلان

بیجنگ: چین نے ایٹمی مسئلے پر ایران کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکانگ نے کہا ہے کہ ایرانی ایٹمی مسئلے پر ایک جامع معاہدہ ہونا چاہیے کیونکہ بین الاقوامی برادری عام طور پر ایک جامع معاہدے کی حمایت کرتی ہے اور مکمل طور پر اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ معاہدے پر مکمل عمل درآمد کیا جائے۔ لو کانگ نے کہا کہ چین نے ہمیشہ دوسرے ممالک پر کسی ملک کی طرف سے یک طرفہ پابندیوں کی مخالفت کی ہے۔ یہ تمام فریقین کے بنیادی مفادات میں ہے کہ وقتاً فوقتاً معاہدوں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے کیونکہ یہ مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام اور بین الاقوامی ایٹمی پھیلاؤ سے پاک دنیا کے لیے نمایاں کامیابی ہے، جامع معاہدہ مشکل ضرور ہے لیکن تمام فریقین کو اس کا احترام کرنا چاہیے۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات کے تحت ہم توقع کرتے ہیں کہ تمام فریقین اپنے اختلافات پر مناسب انداز میں قابو پائیں اور جامع اور مؤثر انداز میں معاہدے پر عمل درآمد جاری رکھیں۔

loading...