اشاعت کے باوقار 30 سال

بھارت امن کو سبوتاژ کرنے والی بیان بازی سے باز رہے

بھارت امن کو سبوتاژ کرنے والی بیان بازی سے باز رہے

بیجنگ: چین نے کہا ہے کہ بھارت امن کو سبوتاژ کرنے والی بیان بازی اور اقدامات سے باز رہے۔ اس طرح کے بیانات سے سرحدوں پر امن اور استحکام کو نقصان پہنچے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کینگ کا پریس بریفنگ کے دوران بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت کا بیان غیر تعمیری ہے اور بھارت کے فوجی سربراہ کا بیان باہمی تعلقات کو بہتر بنانے کے خلاف ہے۔ لو کینگ کا کہنا تھا کہ اس طرح کے بیانات سے سرحدوں پر امن اور استحکام کو نقصان پہنچے گا۔یاد رہے کہ بھارتی آرمی چیف نے تین روز قبل اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ چین ایک طاقتور ملک ہے لیکن بھارت بھی کمزور نہیں ہے۔ اس کے علاوہ جنرل بپن راوت نے چین کے ساتھ شمالی سرحد پر توجہ بڑھانے کی بات کی تھی۔

loading...