اشاعت کے باوقار 30 سال

ڈپٹی کمشنر مری کو غیر قانونی تعمیرات بلڈوزر سے گرا ڈالنے کا حکم

ڈپٹی کمشنر مری کو غیر قانونی تعمیرات بلڈوزر سے گرا ڈالنے کا حکم

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے مری میں غیر قانونی تعمیرات سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مری کو حکم دیا ہے کہ بلڈوزر کرائے پر لیں اور غیر قانونی تعمیرات گرائیں۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے غیر قانونی تعمیرات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے ڈپٹی کمشنر مری سے مکالمے کے دوران ریمارکس دئے کہ میں نے مال روڈ جوانی میں بھی دیکھا ہے اور بڑھاپے میں بھی، غیر قانونی تعمیرات کس کی ہیں، جن کے دور میں یہ تعمیرات ہوئی ان کے ناموں کی فہرست بھی فراہم کریں، مری جائیں منادی کروا دیں جسے آنا ہے عدالت آ جائے، عدالتوں میں جو کیس ہیں ان کی تفصیلات بھی فراہم کریں۔ انہوں نے کہا سیاسی اثر و رسوخ کی وجہ سے غیر قانونی تعمیرات ہم سے چھپائی نہ جائیں، یہ کوئی راکٹ سائنس نہیں ہے، یہ غیر قانونی تعمیرات آپ کے ادارے کی آشیرباد سے ہوئیں، ثابت کریں کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ہے۔ بلڈوزر کرائے پر لیں اور تعمیرات گرائیں، یہ عمارتیں گریں گی یا آپ گر جائیں گے، بعد ازاں کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔

loading...