اشاعت کے باوقار 30 سال

پرتگال، کمیونٹی سینٹر میں آگ بھڑک اٹھی

پرتگال، کمیونٹی سینٹر میں آگ بھڑک اٹھی

لزبن: شمالی پرتگال میں ایک مقامی کمیونٹی سینٹر میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور مزید 50 زخمی ہو گئے ہیں، یہ بات پولیس نے کہی ہے۔ شہری تحفظ کے سربراہ پاؤلو سانتوس نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ 70 کے قریب افراد عمارت میں رات کا کھانا کھانے میں مصروف تھے جب آگ بھڑک اٹھی اور ہمارے پاس کئی افراد کے ہلاک اور 50 سے 60 کے درمیان زخمیوں کی اطلاعات ہیں۔ آگ ٹونڈیلا کے نزدیک بھڑک اٹھی تھی جو شمالی قصبوں کوئمبرا اور ویسیو کے درمیان واقع ہے جہاں اکتوبر میں جنگلات میں خونریز آگ لگی تھی، بعض زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔ ٹونڈیلا کے مئیر جوز آنتونیو نے آر ٹی پی پبلک ٹیلی ویژن کو بتایا کہ آگ اس وقت لگی جب لکڑی کا جلتا ہوا چولہا دھماکے سے پھٹ گیا جس کے گرد کارڈ ٹورنامنٹ کے شوقین لوگ خود جمع تھے جہاں وہ پرتگال میں انتہائی معروف گیم تاش کے پتے کھیل رہے تھے۔ ٹونڈیلا فائر سروس کے مطابق آگ تیزی سے پھیل گئی لیکن ایک گھٹنے کی کوششوں کے بعد اس پر قابو پا لیا گیا۔

loading...