اشاعت کے باوقار 30 سال

ایرانی عدلیہ کے سربراہ پر امریکی پابندیاں

ایرانی عدلیہ کے سربراہ پر امریکی پابندیاں

تہران: ایران نے امریکا کی جانب سے ایرانی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ صادق لاری جانی پر پابندیوں کے اعلان کی شدید مذمت کی ہے اور امریکی اقدامات کا جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کی مخالفت میں تمام حدیں پار کر لی ہیں، ایرانی عدلیہ کے سربراہ پر پابندیاں عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں ، امریکی اقدامات کا سنجیدگی سے جواب دیں گے۔ امریکا نے گزشتہ روز ایرانی عدلیہ کے سربراہ سمیت 4 ایرانی شخصیات اور اداروں پر پابندیوں کا اعلان کیا تھا ، پابندیاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور ہتھیاروں کے پھیلاؤ کے الزامات پر عائد کی گئی ہیں۔

loading...