اشاعت کے باوقار 30 سال

کینیڈا میں گیارہ سالہ با حجاب طالبہ پر حملہ

کینیڈا میں گیارہ سالہ با حجاب طالبہ پر حملہ

اوٹاوا: کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ایک 11 سالہ لڑکی کو حجاب پہننے پر ایک شخص نے دو مرتبہ ان کے حجاب کو قینچی سے کاٹنے کی کوشش کی اور با آسانی فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے طالبہ کے حجاب کو کاٹنے کی کوشش کی اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طالبہ خولہ نعمان کا کہنا تھا کہ جب وہ اپنے چھوٹے بھائی کے ہمراہ اسکول جا رہی تھیں کہ قینچی لیے ایک شخص اس کی طرف بڑھا۔ مذکورہ شخص کے حوالے سے گیارہ سالہ طالبہ کا کہنا تھا کہ 'انھوں نے دو مرتبہ میرے حجاب کو کاٹنے کی کوشش کی ان کا کہنا تھا کہ 'میں بہت خوف زدہ اور کن فیوڑ ہوئی تھی، مجھے اس کی توقع نہیں تھی کہ لوگ اس طرح کی حرکت کریں گے پولیس کے مطابق حملہ آور ایشیائی تھا جس کی عمر 20 کے قریب تھی اور انھوں نے کالے رنگ کی ہوڈی اور چشمے پہنے ہوئے تھے۔ پولیس کی ترجمان کرتینا آروگینٹے کا کہنا تھا کہ حکام کی جانب سے ٹورنٹو کے مشرقی علاقے میں واقع پاؤلین جانسن اسکول کے قریب پیش آنے والے واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ پولیس اہل کار جنیفر سیدھو کا پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ خولہ نعمان نے حملہ آور کو پلٹ کر جواب دیا اور انھیں خوفزدہ کرنے پر انھوں نے شور شرابہ کیا جس کے بعد وہ اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ وہاں سے بھاگ گئیں۔

loading...