اشاعت کے باوقار 30 سال

الولید بن طلال ہوٹل سے جیل منتقل

الولید بن طلال ہوٹل سے جیل منتقل

ریاض: سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں گرفتار ارب پتی تاجر الولید بن طلال کو فائیو اسٹار ہوٹل سے جیل منتقل کر دیا گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق الولید بن طلال کو ایک کھرب روپے سے زائد رقم دینے سے انکار پر جیل میں ڈالا گیا ہے۔ الولید بن طلال سمیت کئی شہزادوں اور موجودہ و سابق وزیروں کو 2 ماہ قبل گرفتار کیا گیا تھا، گرفتار افراد کو ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں زیر حراست رکھا گیا تھا۔ سعودی نیشنل گارڈز کے سابق سربراہ متعب بن عبداللہ کو ایک ارب ڈالرز کی حکومت کو ادائیگی پر رضامندی کے بعد رہا کیا گیا تھا جب کہ ان کے دو بھائیوں کو بھی رٹز کارلٹن ہوٹل ریاض میں قید سے رہا کیا گیا، وہ نومبر 2017ء سے قید تھے۔

loading...