اشاعت کے باوقار 30 سال

امریکی سفیر کو مسلمانوں کے خلاف بیان پر معذرت کرنا پڑ گئی

امریکی سفیر کو مسلمانوں کے خلاف بیان پر معذرت کرنا پڑ گئی

ایمسٹر ڈیم: نیدر لینڈز میں امریکی سفیر کو مسلمانوں کے خلاف بیان پر معذرت کرنا پڑ گئی، ہوکسٹرا نے کہا تھا مسلمانوں کے آنے سے نیدر لینڈز اور فرانس میں نو گو ایریا بن گئے ہیں۔ہوکسٹرا نے کہا تھا کہ نیدر لینڈزمیں افراتفری ہو گئی، سیاست دانوں کو جلایا جا رہا ہے۔ امریکی سفیر پر نیدرلینڈز میں صحافیوں نے سخت سوالوں کی بوچھاڑ کر دی۔ صحافی نے سوال کیا کہ آپ ایماندار ہیں تو کیا اس سیاست دان کا نام بتائیں گے جسے جلایا گیا۔ جلائے گئے سیاست دان کا نام پوچھنے پر امریکی سفیر نے خاموشی اختیار کر لی۔ سفیر سے صحافی نے کہا کہ یہ نیدرلینڈز ہے، یہاں سوالوں کا جواب دینا پڑے گا۔ امریکی سفیر نے ماضی میں دیے گئے بیان کو آخرکار غلط مان لیا۔ ہوکسٹرا نے اعتراف کیا کہ میں غلطی پر تھا، یاد نہیں غلطی کیسے ہوئی مگر وہ غلطی تھی۔ امریکی سفیر نے برطانوی اخبار کو انٹرویو میں کہا کہ ممالک کا نام لیتے ہوئے کچھ گڑبڑ ہو گئی تھی۔ غلطی کا اعتراف کرنے کے باوجود ہوکسٹرا یہ نہ بتا سکے کہ سیاست دان کو کس ملک میں جلایا گیا۔

loading...