اشاعت کے باوقار 30 سال

نو منتخب وزیر اعلیٰ بلوچستان نے حلف اٹھا لیا

نو منتخب وزیر اعلیٰ بلوچستان نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ: نو منتخب وزیر اعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں نئے قائد ایوان کے لئے آج ووٹنگ ہوئی، اسمبلی میں نئے قائد ایوان کے لیے مجموطی طور پر 54 ووٹ ڈالے گئے جس میں سے عبدالقدوس بزنجو نے 41 اور سید لیاقت علی نے 13 ووٹ حاصل کیے۔ اس طرح عبد القدوس بزنجو چار سالوں میں تیسرے وزیر اعلیٰ منتخب ہو گئے، نو منتخب وزیر اعلیٰ کا تعلق مسلم لیگ (ق) سے ہے۔ انتخاب کے بعد نو منتخب وزیر اعلیٰ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا، حلف برداری کی تقریب گورنر ہاﺅس میں منعقد ہو ئی جبکہ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے نو منتخب وزیر اعلیٰ سے عہدے کا حلف لیا۔

loading...