اشاعت کے باوقار 30 سال

احکامات ملنے پر عہدہ چھوڑنے کو تیار ہوں

احکامات ملنے پر عہدہ چھوڑنے کو تیار ہوں

کراچی: آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ نے کہا ہے کہ اگر انہیں احکامات ملے تو وہ عہدہ چھوڑنے کو تیار ہیں۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ عدالت عظمیٰ نے حکم دیا ہے کہ وی وی آئی پی موومنٹ کے دوران ٹریفک قوانین پر عمل کیا جائے، اس کے علاوہ مستقل رکاوٹیں بھی ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے، ہماری کوشش ہو گی کہ شہریوں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔ صوبے میں نئے آئی جی کی تعیناتی سے متعلق اے ڈی خواجہ نے کہا کہ وہ سرکاری ملازم ہیں، اگر انہیں احکامات ملیں گے تو اپنا عہدہ چھوڑنے کو تیار ہیں۔ سندھ حکومت اے ڈی خواجہ کو ہٹانے کے لیے 3 مرتبہ کوششیں کر چکی ہے تاہم اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن اب وفاق نے ان کی جگہ عبد المجید دستی کو نیا آئی جی سندھ بنانے کی منظوری دے دی ہے۔

loading...