اشاعت کے باوقار 30 سال

شہباز شریف اور رانا ثناء کے خلاف مقدمہ کے لئے درخواست دائر

شہباز شریف اور رانا ثناء کے خلاف مقدمہ کے لئے درخواست دائر

لاہور: قصور میں 7 سالہ معصوم بچی زینب کے قتل کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر پولیس کی فائرنگ اور 2 افراد کے قتل کا مقدمہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے خلاف درج کرنے کے لیے درخواست دائرکر دی گئی۔ سیشن کورٹ عدالت میں قصور میں 7 سالہ معصوم بچی زینب کے قتل کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر پولیس کی فائرنگ اور 2 افراد کے قتل کا مقدمہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے خلاف درج کرنے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی، درخواست تحریک انصاف کی رہنما تنزیلہ عمران کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ قصور شہر میں وزیر اعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزیر قانون کے ایما پر پولیس نے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی جس سے 2 افراد بھی جاں بحق ہوئے، وزیر اعلیٰ اور وزیر قانون نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کا حلف اٹھا رکھا ہے، نہتے شہریوں کا قتل عام حلف کی خلاف ورزی اور پولیس کی قانون کو ہاتھ میں لینے کی بدترین مثال ہے تاہم عدالت ان کے خلاف قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

loading...