اشاعت کے باوقار 30 سال

بلوچستان اسمبلی کے 16ویں قائد ایوان کا انتخاب آج ہو گا

بلوچستان اسمبلی کے 16ویں قائد ایوان کا انتخاب آج ہو گا

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے 16ویں قائد ایوان کا انتخاب آج ہو گا جس کے لیے تین امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے 16ویں قائد ایوان کا انتخاب آج ہو گا جس کے لیے تین امیدواروں ق لیگ کے میر عبدالقدوس بزنجو، پشتونخوا میپ کے عبد الرحیم زیارتوال اور سید لیاقت آغا کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے، بلوچستان اسمبلی کی اسپیکر راحیلہ درانی نے مقررہ وقت پر کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور اعتراضاات داخل نہ ہونے پر کاغذات نامزدگی کی منظوری کا اعلان کیا اور کہا کہ امیدوار اسمبلی اجلاس سے قبل کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔ دوسری طرف ن لیگ کے مزید 6 ارکان اسمبلی میر اظہار حسین کھوسہ ،سردار در محمد ناصر ،محمد خان لہڑی ،انیتا عرفان اور ثمینہ شکیل نے عبد القدوس بزنجو کی حمایت کا اعلان کر دیا جب کہ ن لیگ نے نواب ثناء ﷲ زہری کے بعد نواب چنگیز مری کو اپنا پارلیمانی لیڈر نامزد کرنے کے لیے سیکریٹری صوبائی کو تحریری درخواست دے دی۔
واضح رہے کہ نئے قائد ایوان کے لیے ن لیگ اور ق لیگ کے متفقہ اور متحدہ اپوزیشن میں شامل جمعیت علمائے اسلام ،بلوچستان نیشنل پارٹی ،عوامی نیشنل پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی )کی حمایت یافتہ امیدوار میر عبد القدوس بزنجو ، پشتونخوا میپ کے عبدالرحیم زیارتوال اور لیاقت آغا کے درمیان مقابلہ ہو گا جب کہ نئے قائد ایوان کے لیے مقررہ وقت تک 3 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

loading...