اشاعت کے باوقار 30 سال

اسحاق ڈار کا ڈیڑھ گھنٹے تک طبی معائنہ

اسحاق ڈار کا ڈیڑھ گھنٹے تک طبی معائنہ

لندن: سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ڈیڑھ گھنٹے تک طبی معائنہ کے بعد گردن اور کمر کے درد کے علاج کے باعث اسپتال میں داخل کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسحاق ڈار کو گردن اور کمر کے درد کے علاج کے لیے لندن کے برج اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں کمر کے علاج کے لیے انجیکشن لگائے جا رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے اسحاق ڈار کا ڈیڑھ گھنٹے تک معائنہ کیا اور انہیں اسپتال میں داخل کر لیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اسحاق ڈارکا کل اسپتال سے ڈسچارج ہونے کا امکان ہے۔ گزشتہ برس 21 دسمبر کو ڈاکٹرز کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اسحاق ڈار کی گردن اور کمر کے درمیان تین ڈسکس اپنی جگہ سے ہل چکی ہیں۔ یاد رہے کہ اسحاق ڈار گزشتہ برس عمرے کی ادائیگی کے دوران سانس لینے میں تکلیف اور سینے میں بھاری پن کے باعث 29 اکتوبر کو علاج کی غرض سے لندن پہنچے تھے۔

loading...