اشاعت کے باوقار 30 سال

پاکستان آرمی پولو ٹیم نے انڈین ٹیم کو ہرا دیا

پاکستان آرمی پولو ٹیم نے انڈین ٹیم کو ہرا دیا

نائیجیریا: پاکستان آرمی پولو ٹیم نے بھارتی پولو ٹیم کو شکست دیدی، پاکستان نے میچ 3.5 کے مقابلے میں 1.5 گول سے جیت لیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق نائیجیریا میں جاری آرمڈ فورسز انٹرنیشنل پولو ٹورنامنٹ میں پاک فوج نے ایک میچ میں بھارت کو 2 گول سے ہرا دیا۔ پاک فوج نے بھارت کو 3.5 کے مقابلے میں 1.5 گول سے شکست دی۔ ٹورنامنٹ میں میزبان نائیجیریا، مراکش، امریکہ اور مصر کی ٹیموں نے بھی شرکت کی۔

loading...