اشاعت کے باوقار 30 سال

ٹرمپ کا ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے پر غور

ٹرمپ کا ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے پر غور

واشنگٹن: امریکی وزیر خزانہ سٹیو منچن نے کہا ہے کہ انھیں توقع ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر نئی پابندیاں عائد کریں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خزانہ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انھیں توقع ہے کہ ایران پر نئی پابندیوں کا اعلان کیا جائے گا. ماضی میں سامنے آنے والی رپورٹس میں ان پابندیوں کے تحت ایران کی انفرادی شخصیات اور کاروبار کو ہدف بنایا جائے گا۔ ہماری ان پر نظر رہے گی اور میرے خیال میں آپ توقع رکھیں کہ مزید پابندیاں لگائی جا رہی ہیں۔ اس سے پہلے برطانیہ کے وزیرِ خارجہ بورس جانسن نے امریکہ کو چیلنج کیا ہے کہ وہ ایران کے جوہری پروگرام کو محدود کرنے کے موجودہ معاہدے سے بہتر متبادل لا کر دکھائے۔ برسلز میں ایران اور یورپی اتحاد کے اپنے ہم عصروں کے ساتھ مذاکرات کے بعد انھوں نے کہا کہ 2015 میں ہونے والا معاہدہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے ایک بڑی کامیابی تھی اور ایران اس پر مکمل طور پر عمل کر رہا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق وہ ایران سے جوہری معاہدے میں ترمیم کرنا چاہتے ہیں یا اس سے مکمل طور پر دستبردار ہونا چاہتے ہیں۔

loading...