اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

قومی اسمبلی اجلاس: عائشہ گلالئی نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں

قومی اسمبلی اجلاس: عائشہ گلالئی نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں

اسلام آباد: سپیکر کی جانب سے نو لفٹ۔ پی ٹی آئی کی منحرف رکن اسمبلی عائشہ گلالئی نے احتجاجاً ایجنڈے کی کاپیاں ہوا میں اڑا کر ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ جمعہ کے روز قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب پی ٹی آئی کی منحرف رکن اسمبلی عائشہ گلالئی نے اپنی نشست پر کھڑے ہو کر بات کرنے کی اجازت چاہی مگر اسے اجازت نہ مل سکی جس پر عائشہ گلالئی سپیکر ڈائس کے قریب پہنچ گئی اور وہاں پر اسمبلی سیکرٹریٹ کے افسران سمیت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج کیا مگر سپیکر قومی اسمبلی نے اسے بولنے کی اجازت نہیں دی جس کے بعد عائشہ گلالئی شدید غصے میں اپنی نشست پر جاتے ہوئے سپیکر کے رویئے کے خلاف احتجاجاً واک آؤٹ کر کے چلی گئی اس دوران ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی کو بھی صورتحال سے آگاہ کیا واضح رہے کہ عائشہ گلالئی کے احتجاج کے دوران تحریک انصاف کے اراکین نے اس کی جانب کوئی توجہ نہیں دی اور جب عائشہ گلالئی اپنی سیٹ پر پہنچی تو کھڑے ہو کر شدید احتجاج کرتے ہوئے ایجنڈے کی کاپیاں ہوا میں اڑا دیں اور ایوان سے واک آؤٹ کر گئیں۔

loading...