اشاعت کے باوقار 30 سال

صبا قمر زینب قتل پر پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں

صبا قمر زینب قتل پر پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں

کراچی: نامور پاکستانی اداکارہ صبا قمر 7 سالہ ننھی زینب کے ساتھ ہونے والے ہولناک حادثے اور لرزہ خیز قتل پر آنسو نہ روک سکیں اور پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں۔ قصور کی 7 سالہ ننھی معصول پھول جیسی زینب کے ساتھ ہونے والی زیادتی اور بہیمانہ قتل نے عوام کے ساتھ پاکستانی سیاست دان اور شوبز ستاروں کو بھی جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ آج پاکستان کے نامور فن کاروں ماہرہ خان، صبا قمر، شہزاد رائے سمیت پورا پاکستان ننھی زینب کے لیے اٹھ کھڑا ہوا ہے۔ پاک بھارت کی نامور اداکارہ صبا قمر زینب کے ساتھ ہوئی درندگی پر اپنے آنسو نہ روک سکیں اور اس کی تکلیف اور درد کو یاد کر کے پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں۔ حال ہی میں ایک شو کے دوران صبا قمر نے ننھی زینب کے لیے آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ زینب کے ساتھ ہونے والا دل خراش واقعہ آپ میں سے کسی کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے، کیوں لوگ یہ سوچ رہے ہیں کہ ایسا تو ہوتا رہتا ہے یہ تو چلتا رہے گا۔ صبا قمر نے روتے ہوئے کہا یہ کیوں چلتا رہے گا یہ سب کچھ ختم کیوں نہیں ہو رہا۔ انہوں نے لوگوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ وقت نہیں ہے کہ ہم کسی کی مدد کا انتظار کریں اپنے لیے خود اٹھیں اور اپنے آس پاس دیکھیں اگر کچھ غلط ہو رہا ہے تو اس کے خلاف ایکشن لیں۔ اگر کسی خاتون کو اس کا شوہر مار رہا ہے اور لوگ یہ کہہ کر خاموش ہو جاتے ہیں کہ یہ ان کا اپنا نجی معاملہ ہے تو یہ نجی معاملہ نہیں ہے۔ انہوں نے خواتین سے بھی اپیل کی کہ اپنی بچیوں کو انہیں پریشان کرنے والوں کے خلاف آواز اٹھانا سکھائیں۔

loading...