اشاعت کے باوقار 30 سال

افغان صوبے ننگر ہار میں طالبان کمانڈروں سمیت متعدد جنگجو ہلاک

افغان صوبے ننگر ہار میں طالبان کمانڈروں سمیت متعدد جنگجو ہلاک

کابل: افغان صوبے ننگر ہار میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن میں طالبان کے تین کمانڈر سمیت 32 جنگجو ہلاک ہو گئے۔ افغان میڈیا نے ننگر ہار کے گورنر ہاؤس سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ جنگجوؤں کے خلاف یہ کارروائی مشرقی ننگر ہار کے علاقے کھوگیانی میں بدھ کی رات کو کی گئی جس میں 23 طالبان مارے گئے ساتھ ہی 14 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ سرکاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ طالبان کے ٹھکانے پر حملے کے دوران قاری ہدایت، قاری خالد اور اسماعیل نامی تین مقامی طالبان کمانڈر کو بھی ہلاک کر دیا گیا ساتھ ہی دو موٹر سائیکلیں اور بارودی سرنگیں تباہ کر کے اسلحہ قبضے میں کر لیا گیا۔ سرکاری میڈیا نے حملے میں سیکیورٹی اہل کاروں کے زخمی یا ہلاک ہونے سے متعلق بتایا کہ آپریشن میں صرف ایک امریکی فوج زخمی ہوا جسے اسپتال میں طبی امداد دے دی گئی اور اس کی حالت خطر ے سے باہر ہے۔ طالبان نے کھوگیانی میں اتحادی افواج کے آپریشن کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتحادی افواج کو آپریشن کے دوران شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

loading...