اشاعت کے باوقار 30 سال

بطور وزیر اعلیٰ انتخاب اعزاز کی بات ہے

اسلام آباد: بلوچستان میں اپوزیشن کے نامزد کردہ وزیر اعلیٰ عبد القدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ان کا بطور وزیر اعلیٰ انتخاب اعزاز کی بات ہے 4 ماہ میں مسائل حل نہیں ہو سکتے مسائل کو کم کرنے کی کوشش کریں گے اتفاق رائے سے جمہوری عمل کو آگے بڑھائیں گے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عبد القدوس بزنجو نے کہا کہ ہم نے پہلی بار مل کر بیٹھ کر بلوچستان کے لیے فیصلے کیے وزیر اعلیٰ نامزد کرنے کے لیے اپنی جماعت اور تمام سیاسی قائدین کا شکر گزار ہوں 4 ماہ میں بہت کچھ نہیں کر سکتے تاہم سینئر سیاست دانوں کی راہنمائی سے اچھے کام کرنے کے لیے کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ایک دن کے لیے بھی ہو تو وزیر اعلیٰ ہی ہوتا ہے سارے مسائل حل نہیں ہو سکتے امن و امان، تعلیم، صحت کو بہتر کرنا ترجیح ہے ہم ایک بہتر ٹیم تشکیل دیں گے۔

loading...