اشاعت کے باوقار 30 سال

وزیر اعظم کی قومی سلامتی کے اداروں پر تنقید غیر آئینی

وزیر اعظم کی قومی سلامتی کے اداروں پر تنقید غیر آئینی

اسلام آباد : سابق چیئرمین سینٹ نیئر بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی قومی سلامتی کے اداروں پر تنقید آئین کی خلاف ورزی ہے، شاہد خاقان عباسی سلطنت شریفیہ کے ترجمان بنے ہوئے ہیں، پہلے سرحدوں کو مصنوعی لکیر قرار دیا گیا، اب بغاوت کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، نا اہل نواز شریف نئے شیخ مجیب الرحمان ہیں، پنجاب کا اسٹے آرڈر وزیر اعلٰیٰ شہباز شریف استعفا دیں۔ جمعرات کے روز اپنے بیان میں سابق چیئرمین سینٹ نیئر بخاری نے کہا کہ نا اہل نواز شریف نئے شیخ مجیب الرحمان ہیں، پہلے سرحدوں کو مصنوعی لکیر قرار دیا گیا، اب بغاوت کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی پاکستان مخالفین کی زبان بول رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی قومی سلامتی کے اداروں پر تنقید آئین کی خلاف ورزی ہے، شاہد خاقان عباسی سلطنت شریفیہ کے ترجمان بنے ہوئے ہیں، تین بار وزیر اعظم رہنے والا توہین عدالت کا مرتکب ہو رہا ہے،پنجاب کا اسٹے آرڈر وزیر اعلٰیٰ شہباز شریف استعفا دیں۔

loading...