اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

زینب کے قتل نے قومی کھلاڑیوں کو بھی جھنجھوڑ کر رکھ دیا

زینب کے قتل نے قومی کھلاڑیوں کو بھی جھنجھوڑ کر رکھ دیا

لاہور : پھول سی معصوم زینب کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعہ نے قومی کھلاڑیوں کو بھی جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ سابق کوچ اور کپتان وقار یونس نے سوشل میڈیا پر مطالبہ کیا کہ زینب کے مجرموں کو پھانسی کی سزا ملنی چاہیے۔ اظہر علی نے کہا وہ حیران ہیں کہ کوئی انسان ایسا بھی کر سکتا ہے۔ محمد عامر کا کہنا تھا کہ نہ جانے ہم کس قسم کے معاشرے میں رہتے ہیں۔ نوجوان کرکٹر شاداب خان نے اس واقعہ کو انسانیت سوز سانحہ قرار دیا۔ فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے کہا کہ وہ غمزدہ ہیں کہ پاکستان میں ایسا سانحہ ہوا۔ قومی کھلاڑیوں نے زینب کے لئے انصاف کی اپیل بھی کی۔

loading...