اشاعت کے باوقار 30 سال

افریقہ کے ملک زیمبیا میں ہیضے کی وبا پھیل گئی

افریقہ کے ملک زیمبیا میں ہیضے کی وبا پھیل گئی

لوساکا: افریقہ کے ملک زیمبیا میں ہیضے کی وبا پھیل گئی۔ دارالحکومت لوساکا میں 61 افراد کی ہلاکت کے بعد گلیاں اور بازار سنسان ہو گئے۔ زیمبیا کے دارالحکومت لوساکا میں ہیضہ کی وبا کی وجہ سے شہر بند ہے۔ حکومت نے تعلیمی اداروں میں چھٹیاں دے دی ہیں اور نئے تعلیمی سال کے آغاز میں تاخیر کر دی ہے۔ دکانیں کھولنے اور عوامی مقامات پر اکٹھا ہونے کی ممانعت کر دی گئی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق گزشتہ برس ستمبر میں شروع ہوئی وبا سے اب تک تین ہزار کے لگ بھگ لوگ اس بیماری کا شکار ہو چکے ہیں۔

loading...