اشاعت کے باوقار 30 سال

اتر پردیش میں شدید سردی، ہلاکتوں کی تعداد 143 ہو گئی

اتر پردیش میں شدید سردی، ہلاکتوں کی تعداد 143 ہو گئی

نئی دہلی: بھارت کی ریاست اتر پردیش میں شدید سردی سے مزید 40 افراد ہلاک ہو گئے جس سے ریاست بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 143 ہو گئی ہے، ادھر بھارت کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ سردی کی موجودہ لہر آئندہ کئی روز تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق حکام نے بتایا کہ زیادہ تر ہلاکتیں کانپور، فتح پور، مراد آباد، رام پور، اعظم گڑھ، غاری پور اور دیگر اضلاع میں ہوئی ہیں۔ اتر پردیش کی حکومت نے بیشتر اضلاع میں تعلیمی ادارے عارضی طور پر بند کر دیئے ہیں۔ اس دوران دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں 3 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ اتر پردیش کے بارہ بانکی میں ایک 6 سالہ بچہ سکول میں سردی سے لقمہ اجل بن گیا۔ ادھر بھارت کے محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی موجودہ لہر آئندہ کئی روز تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

loading...