اشاعت کے باوقار 30 سال

امریکہ کا پاکستان سے سکیورٹی تعاون روکنا غلط اقدام ہے

امریکہ کا پاکستان سے سکیورٹی تعاون روکنا غلط اقدام ہے

نیویارک: سابق امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ پاکستانی سکیورٹی تعاون روکنا غلط اقدام ہے۔ رچرڈ اولسن کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی مدد کے بغیر افغانستان میں امریکی فوج ساحل پر پڑی وہیل کی طرح ہو گی۔ پاکستان میں تعینات امریکا کے سابق سفیر رچرڈ اولسن نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں لکھا کہ پاکستان سے سکیورٹی تعاون روکنا امریکا کی جانب سے جذباتی اقدام ہے، معاونت روکنا درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کا اسلام آباد پر زور ختم ہو رہا ہے، پاکستان کی مدد کے بغیر امریکی فوج افغانستان میں ساحل پر پڑی وہیل کی طرح ہو گی۔ رچرڈ اولسن کے مطابق پاکستان کے ساتھ غیر رسمی اعلی سطح رابطے کیے جائیں، ٹویٹ اور پاکستان کی امداد بند کرنے سے امریکا کامیابی حاصل نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ریگن کے دور میں امریکا حقانی نیٹ ورک کو سپورٹ کر چکا ہے، مسئلے کے حل کے لیے طالبان سے مذاکرات شروع کیے جائیں۔

loading...