اشاعت کے باوقار 30 سال

کیلی فورنیا میں طوفانی بارشیں

کیلی فورنیا میں طوفانی بارشیں

کیلی فورنیا: کیلی فورنیا میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں ہلاک افراد کی تعداد 17 ہو گئی، لاپتہ ہونے والے 24 افراد کی تلاش جاری ہے جبکہ طوفانی بارشوں کے بعد بڑے بڑے پتھر اور کیچڑ کا سیلاب آیا، جس سے 100 گھر تباہ ہو گئے ہیں۔ کیلی فورنیا میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے آئی آفت سے نمٹنے کی کوششیں جاری ہیں، کمر جتنی اونچائی تک پھیلی دلدل میں تربیت یافتہ کتوں اور مشینوں کی مدد سے لاپتہ ہونے والے 2 درجن کے قریب افراد کی تلاش کی جا رہی ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے 14 سال کی ایک لڑکی کو بچا لیا، جو سر سے پاؤں تک کیچڑ میں لت پت تھی جبکہ بارشوں کے بعد مٹی کے تودے اور کیچڑ کا سیلاب اپنے راستے میں آنے والی ہر شہہ بہا لے گئے۔ طوفانی بارشوں کے باعث درخت اکھڑ گئے، کئی عمارتیں تباہ و برباد ہو گئیں جبکہ تباہی کا شکار سینٹا باربیرا کاؤنٹی میں امریکی صدر ورنلڈ ریگن، مائیکل جیکسن، اور چارلی چپلن سمیت اشرافیہ کی جائیدادیں اور تاریخی ہوٹل ہیں جنہیں شدید نقصان پہنچا ہے۔ معروف شوبز شخصیت اوپر ونفری نے سوشل میڈیا پر اپنے گھر میں ہوئی تباہی کی تصویریں سوشل میڈیا پر پوسٹ کی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے گھر اور ارد گرد گھٹنوں گھٹنوں تک کیچڑ پھیلی ہوئی ہے۔

loading...