اشاعت کے باوقار 30 سال

حمیرا ارشد اور احمد بٹ کے درمیان دوبارہ صلح ہو گئی

حمیرا ارشد اور احمد بٹ کے درمیان دوبارہ صلح ہو گئی

لاہور: گلو کارہ حمیرا ارشد اور ان کے شوہر احمد بٹ کے درمیان دوبارہ صلح ہو گئی۔ پاکستان کی نامور گلو کارہ حمیرا ارشد اور ان کے شوہر اداکار احمد بٹ کی ازدواجی زندگی طویل عرصے سے اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔ دونوں اکثر میڈیا پر ایک دوسرے پر الزمات لگاتے نظر آتے ہیں جب کہ حمیرا ارشد اپنے شوہر پر چوری جیسا سنگین الزام بھی لگا چکی ہیں۔ حمیرا ارشد نے احمد بٹ سے علیحدگی کے لیے عدالت میں خلع کی درخواست کر رکھی تھی تاہم اب انہوں نے علیحدگی کا فیصلہ ترک کرتے ہوئے اپنے شوہر سے ایک بار پھر صلح کرلی ہے اور گھر ٹوٹنے سے بچا لیا۔ میڈیا کے مطابق گلو کارہ حمیرا ارشد نے فیملی کورٹ سے خلع کا کیس واپس لے لیا ہے۔ انہوں نے اپنے وکیل کی وساطت سے خلع کی درخواست واپس لیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ان کی احمد بٹ سے صلح ہو چکی ہے لہٰذا وہ طلاق لینا نہیں چاہتیں۔ حمیرا ارشد نے مزید کہا کہ میں اپنے شوہر کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی بسر کر رہی ہوں اور خلع کے کیس میں مزید کارروائی نہیں چاہتی۔ واضح رہے کہ حمیرا ارشد اور احمد بٹ گزشتہ 14 برس سے شادی کے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں، تاہم دو برس قبل دونوں کے درمیان شدید اختلافات سامنے آئے جس کے بعد حمیرا ارشد نے احمد بٹ سے علیحدگی کے لیے فیملی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

loading...