اشاعت کے باوقار 30 سال

پاکستان سفر کے لئے بہترین ملک

پاکستان سفر کے لئے بہترین ملک

برطانوی سیاحوں کی تنظیم برٹش بیک پیکر سوسائٹی نے پاکستان کو سفر کے لئے بہترین ملک قرار دے دیا ہے۔ برطانیا کی بیک پیکر سوسائٹی قدرتی حسن کے خزانوں سے مالا مال پاکستان کے حسن میں کھو کر اس کی عظمتوں کا اعتراف کرنے پر مجبور ہو گئی ہے۔ بیک پیکر سوسائٹی نے دنیا بھر کے 20 ملکوں کو سفر کے لئے بہترین قرار دیا، جن میں پاکستان کو پہلا نمبر دیا ہے۔ ارکان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سب سے زیادہ خوبصورت اور ایڈونچرس مقامات موجود ہیں، جہاں پہنچ کرآپ کو احساس ہوتا ہے کہ پاکستان آپ کے خوابوں کی تعبیر ہے۔ سوسائٹی نے پاکستانی لوگوں کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پاکستانی دوستانہ مزاج رکھتے ہیں اور آپ کو احساس تک نہیں ہونے دیتے کہ آپ غیر ملکی ہیں، جو لوگ سیاحت کا شوق رکھتے ہیں انہیں پاکستان ضرور دیکھنا چاہیے۔ برطانوی سوسائٹی کے ارکان کا کہنا ہے گزشتہ 5 برسوں میں 80 ممالک کی سیر کی لیکن پاکستان میں قدرتی مناظر، پہاڑ، دریا، جھیلیں سب دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔

loading...