اشاعت کے باوقار 30 سال

ہاکی ورلڈ الیون پاکستان کا دورہ کرے گی

ہاکی ورلڈ الیون پاکستان کا دورہ کرے گی

لاہور: ہاکی ورلڈ الیون 18 جنوری کو پاکستان کے دورے پر آ رہی ہے۔ برسوں بعد انٹرنیشنل کھلاڑی ہاکی کے میدان آباد کریں گے مگر آٹھ روز پہلے بھی کوئی خاص گہما گہمی دکھائی نہیں دے رہی۔ سیکرٹری پی ایچ ایف شہباز سینئر کہتے ہیں کہ تمام تر تیاریاں مکمل ہیں، خواہش ہے کہ شائقین ہاکی کو بھی دیکھنے آئیں، پی ایس ایل کا میلہ دو ماہ بعد سجنا ہے مگر اس کی گونج ابھی سے سنائی دے رہی ہے۔ ہاکی ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کو صرف دس روز باقی ہیں مگر ہر طرف سناٹا ہے۔ اس کے باوجود ہاکی حکام کا کہنا ہے کہ قومی کھیل اپنی پہچان کھو بیٹھا ہے۔ ایونٹ کے لئے میدان سج چکا ہے، ٹکٹوں کا اجرا بھی 2 روز میں ہو گا جس کی قیمت صرف 500 اور 1000 روپے ہے۔ ہاکی فیڈریشن کی ایک ہی معصوم خواہش کہ خدارا شائقین میچ دیکھنے ضرور آئیں۔ ہاکی ٹیم کا مختصر کیمپ کراچی میں سج رہا ہے جب کہ مہمان ٹیم کے خلاف دو میچز 19 اور 21 جنوری کو کراچی اور لاہور میں شیڈولڈ ہیں۔

loading...