اشاعت کے باوقار 30 سال

انوشکا شرما کو ڈراؤنی فلموں میں کام کا شوق پیدا ہو گیا

انوشکا شرما کو ڈراؤنی فلموں میں کام کا شوق پیدا ہو گیا

ممبئی : شادی کے بعد بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کو ڈراؤنی فلموں میں کام کا شوق پیدا ہوگیا ، اداکارہ بہت جلد اپنے کیریئر کی پہلی ڈراؤنی فلم میں کام کرتی نظر آئیں گی۔ اس فلم میں انوشکا شرما ایک بھوت کا کردار ادا کر رہی ہیں، جس کا پہلا ٹیزر بھی ریلیز کر دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ فلم پری انوشکا شرما کی پروڈکشن کمپنی کے بینر تلے بننے والے تیسری فلم ہو گی، اس سے قبل وہ دو فلموں این ایچ 10 اور فلوری کو پروڈیوس کر چکی ہیں۔ اس فلم کا نام تو پری رکھا گیا ہے تاہم اس کی ٹیگ لائن کے ساتھ یہ واضح کر دیا ہے کہ یہ فلم کوئی پریوں کی کہانی نہیں ہو گی۔ پری کی شوٹنگ کا آغاز 7 ماہ قبل ہوا، جس کا اعلان انوشکا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم کے پہلے پوسٹر کے ساتھ کیا۔ واضح رہے کہ انوشکا کی پروڈیوسر کے طور پر پہلی فلم این ایچ 10 2015 میں ریلیز ہوئی جس میں انوشکا شرما نے خود مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ اس فلم نے تجزیہ کاروں اور شائقین کو متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ باکس آفس پر بھی اچھا بزنس کیا۔ ان کی پروڈیوس کردہ دوسری فلم فلوری گزشتہ سال ریلیز ہوئی، جس نے شائقین اور تجزیہ کاروں کا ملا جلا ردعمل حاصل کیا، اس فلم میں انوشکا شرما کے ساتھ ساتھ دلجیت دوسانج، سورج شرما اور مہرین کور نے اہم کردار نبھائے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انوشکا شرما نے اپنی فلم فلوری میں بھی ایک بھوت کا کردار ادا کیا تھا، تاہم وہ ان کی نئی فلم سے کافی مختلف نظر آیا۔ ان کی فلم پری رواں سال 2 مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ اس فلم کی ہدایات پروست جوشی دے رہے ہیں۔ فلم کی شوٹنگ ممبئی اور کلکتہ میں کی گئی، جس کی ایڈیٹنگ پر کام جاری ہے۔

loading...