اشاعت کے باوقار 30 سال

امریکہ ترکی میں بغاوت کے لئے چالیں چل رہا ہے

امریکہ ترکی میں بغاوت کے لئے چالیں چل رہا ہے

انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ امریکہ ترکی میں سیاسی بغاوت کرانے کے لئے چالیں چل رہا ہے ، اپنی سیاسی جماعت ‘اے کے پارٹی’ کے پارلیمانی گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 15 جولائی 2016 کو ترکی میں بغاوت کرنے میں ناکام رہنے والے اب مختلف طریقوں سے اپنے عزائم کی تکمیل کے لئے سرگرم عمل ہیں۔ امریکہ دہشت گرد تنظیم فیتو، سی آئی آئے اور ایف بی آئی کے ذریعے ترکی پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کررہاہے۔ اردوان کا کہنا تھا کہ القدس مسلم اْمہ کے لیے ایک سرخ پٹی کی حیثیت رکھتا ہے ، امریکہ کے تعاون سے شمالی شام میں دہشت گردوں کی ایک راہداری بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ حالیہ 15 برسوں میں ترکی کی ترقی سے بے چینی محسوس کرنے والے بعض حلقے ترکی سے حسد کرتے ہیں،یہ چاہیں جتنی بھی اْچھل کود کیوں نہ کر لیں ہم اپنے سفر کو مصمم طریقے سے جاری رکھیں گے۔

loading...